چیف جسٹس افتخار چودھری کو توسیع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا: زاہد حامد

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے متوقع وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو توسیع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر آئین اور قانون کے مطابق کیا جائے گا، ملک میں احتساب کے لئے آزاد اور خودمختار ادارہ بنائیں گے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ (ن) لیگ نے پہلے بھی ملک میں عدلیہ کی آزادی اور خودمختاری کے لئے کام کیا ہے اور اب بطور حکومت بھی عدلیہ کو زیادہ خودمختار بنایا جائے گا۔
زاہد حامد