نادرا کا فرانسیسی کمپنی سے معاہدہ کر نے کا فیصلہ ¾ نگران وزیر اعظم نے مذاکرات کی اجازت دیدی

نادرا کا فرانسیسی کمپنی سے معاہدہ کر نے کا فیصلہ ¾ نگران وزیر اعظم نے مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) نے ایک فرانسیسی کمپنی سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے انگوٹھوں کے نشان سے ووٹرز کی تصدیق کرنے کے سافٹ ویئر کو مزید اپ گریڈ بنایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنی پہلی ہی فنگر پرنٹ سکیننگ کےلئے ایک سافٹ ویئر نادرا کو فراہم کرچکی ہے جس سے صرف محدود اسکیننگ ہوسکے گی۔اس سے قبل نادر اپنے سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کرنے کےلئے ایک دوسری کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر غور کررہا تھا۔نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کی جانب سے نادرا کو اپنے سافٹ ویئرکو اپ گریڈ کرنے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی گئی ہے۔نادرا کے سربراہ طارق ملک نے نجی ٹی وی سے بات چیت ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی اجازت سے قبل ہی ہم نے غیر ملکی کمپنیوں سے سافٹ ویئر خریدنے کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں۔انہوں نے کہا کہ فرنسیسی کمپنی اگر مزید بہتر سہولیات فراہم کرے گی تو نادرا کسی اور کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے سے گریز کرےگا۔انہوںنے بتایا کہ فرنسیسی کمپنی کی مدد سے نادرا لاکھوں ووٹرز کی تصدیق کرسکے گا۔نادرا اس وقت ایک دن میں صرف سو افراد کے انگوٹھوں کے نشانوں کی تصدیق کرسکتا ہے۔
نادرا/ معاہدہ