حکومت سازی میں تاخیر، قومی بجٹ 14 جون کو پیش ہونے کا امکان

حکومت سازی میں تاخیر، قومی بجٹ 14 جون کو پیش ہونے کا امکان

اسلام آباد (ثناءنیوز) حکومت سازی میں تاخیر کی وجہ سے نئے مالی سال کا بجٹ بھی تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے نئے مالی سال کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جا سکتا ہے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل 8 سے 9 جون تک تشکیل پا جائے گی اور سینٹ سے 24 جون تک بجٹ تجاویز ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ نئی حکومت کو اب تک تشکیل پا جانا چاہئے تھا۔ نگران حکومت نے اجلاس کے لئے یکم جون کی تاریخ رکھی 5 جون کو وزیراعظم حلف اٹھائیں گے قومی اقتصادی کونسل کے بغیر بجٹ نہیں بن سکتا اس کی وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ منظوری دیتے ہیں یہ منظوری 8 سے 9 جون تک ملنے کا امکان ہے تین دن بجٹ بک کی پرنٹنگ پر لگیں گے 13 جون کو اکنامکس سروے جاری ہو گا اور بجٹ 14 جون جمعہ کو پیش ہونے کا امکان ہے۔
بجٹ