ارسا نے پنجاب، سندھ کیلئے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا، دریائے کابل میں سیلاب

ارسا نے پنجاب، سندھ کیلئے پانی کا کوٹہ بڑھا دیا، دریائے کابل میں سیلاب

اسلام آباد (این این آئی) ارسا نے تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں دس ہزار کیوسک کا اضافہ کر دیا ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاﺅ کا چھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 90 ہزار کیوسک ہو گیا ہے جس کے بعد صوبوں کے لئے پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبہ سندھ کے لئے پانی کا کوٹہ ایک لاکھ دس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ چوبیس ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے لئے پانی کا کوٹہ 60 ہزار کیوسک اضافے کے بعد ایک لاکھ چونتیس ہزار کیوسک مقرر کیا گیا ہے۔
ارسا