آئی جی اسلام آباد کے بیٹے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب

آئی جی اسلام آباد کے بیٹے کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب

اسلام آباد(اے پی اے) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئی جی اسلام آباد بنیامین خان کے بیٹے کی بطور ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ تعیناتی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد انور کاسی نے سابق ڈائریکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ میجر ریٹائرڈ تبسم کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عمر امین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئی جی اسلام آباد نے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بیٹے عمر امین کو ڈائریکٹربم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات کروایا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میجر ریٹائرڈ تبسم کا 2014 تک بطور ڈائریکٹر کام کرنے کا معاہدہ ہونے کے باوجود انہیں برطرف کردیا گیا اور عمر امین کو نیا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کی برطرفی اور عمر امین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن درخواست کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے درخواست گزار کو ایک ہفتے میں نوٹی فکیشنز پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواستگزار/ نوٹیفیکیشن طلب