عمران سے شیخ رشید کی ملاقات آزادی مارچ پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں 14 اگست کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔