ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام، افضل قادری کی بنیادی رکنیت خارج کر دی گئی

اسلام آباد (آن لائن) عالمی تنظیم اہلسنّت کی مرکزی مجلس عاملہ نے پیرافضل قادری کی بنیادی رُکنیت خارج کردی۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ فاروق الحسن عثمانی کے مطابق پیرافضل قادری پر ڈسپلن کی خلاف ورزی، اختیارارت سے تجاوزکرنے اور کرپشن جیسے سنگین الزامات تھے۔ افضل قادری سے الزامات سے متعلق وضاحت طلب کی تو انہوں نے ایک خودساختہ نئی جماعت سُنی مجلس عمل بنانے کا اعلان کردیا۔