موجودہ حکمران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں: پرویز مشرف

موجودہ حکمران عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں: پرویز مشرف

اسلام آباد میں  پارٹی کنونشن  سے  ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔قوم کو ایک نئی سیاسی قوت کی ضرورت ہے،جو صرف آل پاکستان مسلم لیگ کی صورت میں ہی سامنے آسکتی ہے۔
سابق صدر نے کہا  انتخابات سے باہر رکھنے کے لیے حکومت نے ان پر مقدمات بنوائے۔اور خود موجودہ حکومت نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت چترال اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کر رہی ہے ۔ پارٹی کنونشن میں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے کارکنوں نے مقامی رقص بھی پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا -