سینٹ الیکشن سے متعلق صورتحال پر تشویش، سپریم کورٹ کردار ادا کرے: الطاف کا چیف جسٹس کو خط

سینٹ الیکشن سے متعلق صورتحال پر تشویش، سپریم کورٹ کردار ادا  کرے: الطاف کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ناصر الملک کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط میں الطاف حسین نے سینٹ الیکشن سے متعلق پیدا ہونیوالی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے خط میں اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرے، عوام کو مہنگائی، پٹرول بحران اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان سکیورٹی، معاشی اور امن و امان کے مسائل کا شکار ہے، داعش اور طالبان کے حملوں نے پاکستان کو جنگ میں دھکیل دیا ہے، صنعتکار پاکستان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آگے بڑھ کر ملک کو اس صورتحال سے نکالے۔