دینی مدارس کے رجسٹریشن فارم آسان بنانے، بلاجواز پکڑ دھکڑ روکنے کی تجاویز پر غور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحفظ مدارس دینیہ وفاق المساجد اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات کئے۔ ترجمان پاکستان علماء کونسل کے مطابق مدارس اور مساجد کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دینی مدارس کے رجسٹریشن فارم کو آسان بنانے اور بلاجواز پکڑدھکڑ روکنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کی مشاورت سے تیار کردہ رجسٹریشن فارم دینی مدارس کی تنظیموں کو بھجوایا ہے۔ فارم کا جائزہ لیکر مشاورت کے بعد حکومت کو جواب دیا جائیگا۔