ایشیائی ترقیاتی بنک ایل این جی ٹرمینل کیلئے 30 ملین ڈالر کا قرضہ دیگا

ایشیائی ترقیاتی بنک ایل این جی ٹرمینل کیلئے 30 ملین ڈالر کا قرضہ دیگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایل این جی ای گیس فیکشن ٹرمینل کیلئے 30 ملین ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 30 ملین ڈالر کا قرضہ اینگرو انرجی ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا جائےگا۔ اے ڈی بی کے سرمایہ کاری کے ماہر محمد اعظم ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بجلی پیدا کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیت بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ایل این جی ای گیس فیکشن ٹرمینل سے صلاحیت کو مکمل طور پر بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ اینگرو ٹرمینل پورٹ قاسم پر تعمیر کر رہی ہے۔ اس پر سالانہ 3ملین ٹن ایل این جی کے ای گیس فیکشن ہو سکے گی۔ اس سے حکومت کو سالانہ ایک بلین ڈالر کے تیل کی بچت ہوگی۔ ملک کے اندر گیس کے ذخائر سے پیداوار میں سالانہ 2فیصد کمی آرہی ہے جبکہ طلب بڑھتی جارہی ہے۔ ای گیس فیکشن ٹرمینل سے ایل این جی کو قدرتی گیس میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کی سٹوریج آسان ہو جائے گی۔ اس منصوبے پر سالانہ 2ملین ٹن گرین ہا¶س گیس کی تباہی رکے گی۔ منصوبے کے لئے آئی ایف سی 20ملین ڈالر اور مقامی بینک 50ملین ڈالر دیں گے۔