ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کو دو برس مہلت دیدی‘ 2017ءمیں مکمل ہو گا

ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کو دو برس مہلت دیدی‘ 2017ءمیں مکمل ہو گا

اسلام آباد ( صباح نےوز)ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں دو سال کی توسیع کردی، آئی پی منصوبہ 2017ءتک مکمل کیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عالمی پابندیوں کے باعث ایران نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کو دو سال کی مزید مہلت دی ہے جس کے تحت پاکستان رواں سال مارچ میں گیس پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز کرے گا اور 2017ءکے اوائل میں اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ پاکستان کو ستر کلومیٹر گیس لائن بچھانی ہے جس کے بعد پاکستان کو ایران سے ابتدائی طور پر یومیہ ساڑھے سات سوملین کیوبک میٹر گیس ملے گی۔ واضح رہے کہ تہران کی جانب سے گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہے، لیکن پاکستان کی جانب سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، حتمی تاریخ نہ بڑھنے کی صورت میں پاکستان کو یومیہ بیس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑتا۔

ایران/ گیس لائن