افغانستان میں برفانی طوفان متاثرین کیلئے امدادی سامان آج پاکستان سے جائے گا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان میں برفانی طوفان سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ امدادی سامان آرمی، فضائیہ اور این ڈی ایم اے کی طرف سے بھیجا جائیگا۔ امدادی سامان آج 2 سی ون تھرٹی طیاروں کے ذریعے کابل روانہ کیا جائیگا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، گرم چادریں اور چولہے شامل ہیں۔ امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء بھی شامل ہیں۔