زرداری کا مشرف کو فون‘ (ق) لیگ کو مفاہمت پر راضی کرنے پر تبادلہ خیال: ذرائع

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) سابق صدر پرویز مشرف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ‘ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلیفون کرنے کا مقصد یہ تھا کہ (ق) لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مفاہمت پر راضی کیا جائے۔ دوسری طرف ایوان صدر کے ذرائع نے اس ٹیلیفونک رابطے کی تصدیق نہیں کی ہے۔