راولپنڈی: بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر توڑپھوڑ کیخلاف پیپلزیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز فیڈریشن کے صدر ہدایت اللہ کی قیادت میں محترمہ بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر توڑپھوڑ کیخلاف لیاقت باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور جائے شہادت پر پھول نچھاور کئے گئے۔ مظاہرے میں پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن قاضی سلطان محمود‘ سہیل مختار‘ شمیم سبطین جعفری‘ وحید لنگڑیال، وحید بٹ‘ عائشہ حسین‘ ملک مظہر حسین سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) والے عدالتی فیصلے کا احترام کریں اور پیپلزپارٹی پر کیچڑ اچھالنا بند کریں۔