اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کی پیشرفت کا جائزہ، 18 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مردم شماری کے مرحلہ دوم کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف شماریات نے بتایا کہ 63 اضلاع میں ہونے والی مردم شماری کی معلومات پر مبنی دستاویزات شماریات بیورو کو موصول ہو گئی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مردم شماری کے اخراجات پورے کرنے کے لئے 18 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ بین الاقوامی مبصرین نے مردم شماری پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ دریں اثناءوزیر خزانہ کی صدارت میں لاءریویو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور ان اصلاحات پر مبنی بل کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔