ایوان بالا میں بھی پانامہ لیکس معاملہ کی شدت کم نہ ہوسکی
اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) ایوان بالا (سینٹ) میں بھی پانامہ لیکس کے معاملے کی شدت کم نہ ہو سکی، تاہم اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے ہڑبونگ مچانے کے بجائے دلائل کیساتھ اپنا مقدمہ لڑنے کا طریقہ کار اپنایا، وزیر قانون کے جوابی دلائل بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر وزن رکھتے تھے تاہم عددی اکثریت کے باعث حکومت کو شکست ہوئی، بھارتی جارحیت کیخلاف ایوان بالا میں بھی تمام سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیں۔ سینٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے بھارتی جارحیت کیخلاف اتحاد کا ثبوت دیا۔ سینیٹر حمد اللہ نے جانداد دلائل کیساتھ تقریر کی اور اہم سوالات اٹھائے۔