خواجہ آصف کیخلاف شیریں مزاری کی درخواست سماعت کیلئے مقررکرنیکا حکم
اسلا م آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر خواجہ آصف کے خلاف درخواست کی سماعت کی، عدالت عالیہ کے جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جا سکتا، جس پر پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ یہ ہتک عزت کا معاملہ ہے۔ درخواست میں وزیر قانون، وزیر دفاع خواجہ آصف، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا ہے۔