پاک فضائیہ کے سربراہ آج قائمہ کمیٹی دفاع کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار کے ارکان آج اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی دفاع و دفاعی پیداوار کے ارکان کو فضائیہ کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔