نیپرا نے کے ای ایس سی کو بجلی 18پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (خبرنگار) نیپرا نے کے ای ایس سی کی بجلی 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جون کے لئے دی گئی ہے۔ نیپرا نے کے ای ایس سی کی درخواست پر 31اگست کو کراچی میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ترجمان نیپرا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باعث نوٹیفکیشن کا اجرا روک دیا گیا ہے۔