رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے90 ارب 40 کروڑ جاری

اسلام آباد (آن لائن) منصوبہ بندی کمشن نے رواں مالی سال کے دوران اب تک ملک بھر میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 90 ارب 40 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبہ بندی کمشن کے عہدار کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 23 نومبر تک انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 51 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ سماجی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کیلئے 35 ارب 80 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ ایرا کیلئے 2ارب جبکہ متفرق منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے جاری ہوئے۔ رواں مالی سال کیلئے وفاقی شعبے کا مجموعی ترقیاتی پروگرام 360ارب روپے کا ہے۔