جسٹس سردار رضا پاکستان بار کونسل انضباطی ٹربیونل کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد (چودھری صداقت) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار محمد رضا خان کو پاکستان بار کونسل کے انضباطی ٹربیونل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ انضباطی ٹربیونل وکلا کے مس کنڈکٹ کیخلاف موصول شکایات پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ ادھر بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کا سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بنایا گیا ہے قبل ازیں اس عہدے پر جسٹس ایم جاوید بٹر کام کر رہے تھے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جاوید اقبال کو انٹرولمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے انٹرولمنٹ کمیٹی وکلا کی بطور وکیل سپریم کورٹ انٹرولمنٹ کی مجاز کمیٹی ہے جسٹس جاوید اقبال نے کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے کام شروع کر دیا ہے اور سپریم کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے انرولمنٹ کیلئے درخواست دینے والے وکلا سے انٹرویو کر رہے ہیں جسٹس جاوید اقبال اور جسٹس تصدق حسین جیلانی کو جسٹس فقیر محمد کھوکھر اور جسٹس ایم جاوید بٹر کی جگہ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے 31جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا تھا۔