اب تمام ترقیاں میرٹ اور سنیارٹی پر ہوں گی: جسٹس (ر) بھگوان داس

اسلام آباد (نامہ نگار) جسٹس (ر) رانا بھگوان داس نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا چارج سنبھال لیا ایف پی ایس سی کے آفس پہنچنے پر رانا بھگوان داس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر رانا بھگوان داس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح اب کسی حقدار کی حق تلفی نہیں ہوگی تمام ترقیاں میرٹ اور سنیارٹی پر ہوں گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ذمہ داری میرے کندھوں پر ڈالی میں احسن طریقے سے اسے سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔