وزیراعظم کا پشتو موسیقی کے علیل شہنشاہ غزل خیال محمد کو 3 لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ
پشاور (آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شہنشاہ غزل خیال محمد کو فن کیلئے خدمات پر تین لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نواز دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں نامور پشتو گلوکار خیال محمد جو ان دنوں علیل ہیں، کے نام بھیجے گٖئے ایک خط میں لکھا ہے آپکی پشتو موسیقی کیلئے پوری دنیا میں بڑی خدمات ہیں۔ وزیراعظم نے خیال محمد کی فنی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شہنشاہ غزل خیال محمد نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میری خدمات کی تعریف کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز اور ایوارڈ ہے مجھے امید ہے وزیراعظم خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ہنرمندوں اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم کی فنکار دوستی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔