مرگی سے آگاہی کیلئے عالمی پرپل ڈے منایا گیا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)مرگی کے مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے اتوار کودنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی پرپل ڈے منایا گیا۔ ماہرین صحت کے مطابق مرگی ایک دماغی مسئلہ ہے جس سے ہر سال دنیا بھر میں 5کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں۔یہ دن منانے کا مقصد عوام میں اس مرض کی وجوہات اور ان کے خاتمے کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔