پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی

اسلا م آباد(این این آئی) پشاور شہر اور گردونواح میں گذشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ٗ زلزے کا مزکر پشاور کے جنوب مغرب میں تھا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔