نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل پر آج قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں غور ہوگا

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک افغان سرحد پر تیزی سے بدلتی صورتحال کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس آج (پیر کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی ترمیمی بل 2016کا جائزہ لیا جائے گا وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری، پاک افغان سرحد بالخصوص طورخم کے مقام پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ سوات میں ملٹری کنٹونمنٹ کے لیے زمین کی نشاندہی سے متعلق سب کمیٹی کی رپورٹ پر غور ہو گا۔