عالمی بنک نے داسو ہائیڈل پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی ریٹنگ کم کر دی

اسلام آباد (آن لائن) عالمی بنک نے داسو ہائیڈل پراجیکٹ کی ریٹنگ کم کر دی۔ یہ ریٹنگ 2160 میگاواٹ داسو ہائیڈرو اور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے کم کی گئی اور اس کو تسلی بخش سے اوسط تسلی بخش کی سطح پر لایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بنک کی اس رپورٹ سے اس پراجیکٹ کی حقیقت کا علم ہوتا ہے اور فیڈرل گورنمنٹ اراضی سے متعلق کئی ایشوز حل کرنے میں ناکامی سے دوچار ہے۔ حکومت نے دیامیر بھاشا ڈیم پر پر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کو فوقیت دی تھی۔