شاہراہوں، موٹرویز پر ایک کھرب، 88 ارب روپے خرچ ہونگے

اسلام آباد (اے این این) پی ایس ڈی پی کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی آئندہ مالی سال کے دوران ایک کھرب 88 ارب روپے مختلف شاہراؤں اور موٹرویز پر خرچ کرے گی، ایک کھرب روپے سے زائد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے مختص، پی ایس ڈی پی میں 29نئے منصوبے شامل، لاہور عبدالحکیم موٹروے 34ارب روپے کے ساتھ سر فہرست، ملتان، سکھر موٹروے کیلئے 19ارب، ہکلا، فتح جنگ، ڈی آئی خان موٹروے کیلئے 22ارب، حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کیلئے 17ارب، سیالکوٹ موٹروے کیلئے 10ارب ،گوجرہ ،خانیوال موٹروے کیلئے 7ارب، برہان حویلیاں موٹروے کیلئے ساڑھے 4ارب روپے مختص، لواری ٹنل آئندہ سال ٹریفک کیلئے کھل جائے گی۔ بلوچستان میں پاک چین راہداری سڑکوں کی تعمیر کیلئے 10ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔