وزیراعظم کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی نے برنل یونیورسٹی لندن سے بزنس اینڈ فنانس مےں بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کر لی

لندن (آصف محمود سے) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی قاسم گیلانی نے ویسٹ لندن کی برنل یونیورسٹی سے بزنس اینڈ فنانس مےں بی اے آنرز کی ڈگری اپر ڈویژن سے حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے 201 سکور حاصل کیا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی اتنے نمبر حاصل کر کے ڈگریاں حاصل کی تھیں۔ سید قاسم گیلانی کی تقریب اسناد 19جولائی کو ہوگی جس کے بعد وہ لندن کے بہترین لاءسکول (BPP) سے قانون مےں ڈگری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہےں۔ سید قاسم گیلانی نے گریجویشن مےں پاکستان مےں ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری پر ایک ریسرچ تھیسس بھی لکھا ہے۔
وزیراعظم صاحبزادہ