اسامہ کی موت: تحریک طالبان نے امریکہ، برطانیہ، فرانس پر حملوں کی دھمکی دیدی

دبئی/ اسلام آباد (اے این این) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر ولی الرحمان نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کےلئے امریکہ، فرانس اور برطانیہ پرحملوں کی دھمکی دےدی ہے۔ عرب ٹی وی ”العربیہ“ کو خصوصی طور پر ارسال کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں ولی الرحمان محسود نے کہاکہ تحریک طالبان نے اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کےلئے متعدد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ ان میں ایک کارروائی کراچی میں پاک بحریہ کے بیس پر حملے کی صورت میں روبہ عمل لائی جا چکی ہے جبکہ مزید کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائےگا۔ ولی الرحمان نے یہ بات زور دیکر کہی کہ افغانستان سے قابض فوج کے انخلاءتک تحریک طالبان ملا عمر کا ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا تک کسی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہوگی۔
ولی الرحمان نے اپنا پیغام شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں ریکارڈ کرایا۔
تحریک طالبان