بیگم کلثوم سیف اللہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت رپورٹ/ خصوصی رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم کلثوم سیف اللہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ ہمایوں سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ کی والدہ تھیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بیگم کلثوم سیف اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انتقال