نواز شریف نے بے نظیر کو بہن کہا تھا، قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں کروائیں: اسلم ایڈووکیٹ

نواز شریف نے بے نظیر کو بہن کہا تھا، قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں کروائیں: اسلم ایڈووکیٹ

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹوکے پروٹوکول افسر چودھری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے نظیر کے قتل کے اصل ملزمان کو سزائیںدلوانے کے لئے کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں کرائیں، اقوام متحدہ نے کیس کی کریمنل تحقیقات کرنے کی سفارش کی ہے، بے نظیرکے قتل میں مشرف سمیت پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی شامل ہیں۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمان ملک اور سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے سکیورٹی پلان توڑا۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو ایک ساز ش کے تحت قتل کیا گیا۔ نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کو اپنی بہن کہا تھا، اب ان پر فرض ہے کہ وہ بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتارکرانے کے لئے کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ کی رپورٹ کی روشنی میں کرائیں۔
چودھری اسلم