ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کےلئے قومی کمشن قائم کرنے کی تجویز

ملک بھر میں یکساں تعلیمی نصاب کےلئے قومی کمشن قائم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی حکومت نے ایک قومی نصاب کمشن کے قیام کی تجویز پیش کی جو تمام صوبوں کے سکولوں اور کالجوں میں یکساں تعلیمی نصاب کے تحت تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ وزیرِ مملکت برائے تعلیم، تربیت اور معیار برائے اعلیٰ تعلیم، محمد بلیغ الرحمان نے وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ صوبوں کے نصاب سے متعلق محکموں میں ہم آہنگی کے فقدان سے نصاب کے مواد اور اس کے معیار میں تضادات پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ قومی نصاب کمشن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ارکان لیے جائیں گے، اوراس کی سربراہی مخصوص مدت کے لئے ایک صوبے سے دوسرے صوبے کو منتقل ہوتی رہے گی۔ ذرائع کے مطابق صوبوں نے اس تجویز کا تاحال جواب نہیں دیا ہے۔
کمشن