شہری کو قتل کرنے کے الزام میںن ملوث 2بھائیوں کو سزائے موت سنادیگئی
اسلام آباد ( وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے عید کے روز شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث 2بھائیوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ تھانہ بھارہ کہو پولیس نے 2013میں چوہدری واجد کی مدعیت میں اس کے بھائی کے قتل کےالزام میں سدھیر احمد اور قدیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی تھی ۔ ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر عید کے روز فائرنگ کر کے چوہدری واجد کے بھائی کو قتل کیا تھا ۔ بدھ کو فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے ۔