تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو سٹیٹ لائف کے ایریا منیجر سے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری لوٹ لی گئی ڈاکو ڈونیشن باکس بھی ساتھ لے گئے رکشے میں سوار خاتون سے ڈالر ، چینی کرنسی چھین لی گئی بیمہ کمپنی کا ایریا منیجر بھی لٹ گیا چور گھر کا بھی صفایا کرگئے تھانہ کینٹ کو عبدالوحید نے بتایا کہ شوکت خانم لیبارٹری میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر 70 ہزار روپے کی نقدی ، ڈونیشن باکس اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ آر اے بازار کو شیخ شفیق احمد نے بتایا کہ غازی آباد میں میرے گھر سے چار لاکھ روپے کی نقدی ، دو لاکھ54 ہزار روپے کے انعامی بانڈز اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ وارث خان کو سوزن نے بتایا کہ میں ٹیپوروڈ پر اپنے شوہر کے ساتھ رکشے میں سوار جا رہی تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے مجھ سے پرس چھین لیا جس میں ڈالر ، پاکستانی کرنسی ، چائنہ کی کرنسی اور میرا موبائل فون پڑے تھے تھانہ روات کو راجہ فیاض نے بتایا کہ میں سٹیٹ لائف کا ایریا منیجر ہوں مجھ سے تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے میری گاڑی کے ٹائروں پر برسٹ مار کر مجھے روک لیا اور ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے تھانہ شہزاد ٹائون کو ظفر اقبال نے بتایا کہ تین مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ شالیمار کو محمد نوید خان نے بتایا کہ ایف ٹین مرکز میں عبدالجبار نے مجھ سے قرض لیا جس کی واپسی کیلئے مجھے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا۔