جامع مسجد روڈ اور گردو نواح میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ بنی کے علاقے جامع مسجد روڈ اور اس کے گردو نواح میں حساس اداروں اور پولیس کی ٹیموں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیااس دوران 35 دوکانوں،18 کرایہ داروں سمیت 60 گھروں کی تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے موقع پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جس سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا زیر حراست ملزم کو پوچھ گچھ اور تفتیش کیلئے تھانہ بنی منتقل کردیا گیا ۔