15سال میں 1500بیورو کریٹس نے پلی بار گین قانون سے فائدہ اٹھایا
اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے پلی بارگین قانون کے تحت 1500بیورو کریٹس نے کرپشن کے ذریعے لوٹی ہوئی رقم واپس کی، ان میں اہم عہدوں پر فائز رہنے والے بھی کئی بیوروکریٹس شامل ہیں، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز نیب کی طرف سے پلی بارگین کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جو تحریری جواب داخل کرایا گیا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ15سالوں کے دوران مجموعی طور پر 1500بیوروکریٹس نے پلی بارگین کے قانون سے فائدہ اٹھایا، اس میں 160بیوروکریٹس وفاقی جبکہ 1340بیوروکریٹس صوبائی سروسز کے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن بیوروکریٹس نے پلی بارگین کے قانون کا فائدہ اٹھایا اس میں کئی ایسے بھی ہیں جو انتہائی اہم اور حساس عہدوں پر تعینات رہے ہیں اور کرپشن ثابت ہونے پر پلی بارگین کے ذریعے خود کو کیسوں سے نکلوایا۔