آصف زرداری نے رحمان ملک کو مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کو اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمان ملک کو اہم مشاورت کیلئے لندن طلب کر لیا جس کے بعد رحمان ملک منگل اور بدھ کی درمیانی شب اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، کرپشن کے خلاف لائحہ عمل پر تبادلی خیال ہو گا۔