ہتک عزت: شیریں مزاری نے خواجہ آصف کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارلیمنٹ اجلاس میں خود کو ٹریکٹر ٹرالی کہنے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔