راولپنڈی: آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی چار گاڑیاں، کئی عمارتیں متاثر کروڑوں کا سامان جل گیا‘ٰ6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) راولپنڈی کے علاقے گلریز 2 میں آئیل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث چار گاڑیاں، نجی بینک، ہوٹل، شاپنگ سنٹر اور چار منزلہ پلازہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ واقعہ میں کروڑوں کا نقصان ہوا۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے اڑھائی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آئل ٹینکر الٹنے کے باعث علاقے میں تیل پھیل گیا اور تیل نے آگ پکڑ لی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ وقوعہ پر تاخیر سے پہنچا۔فوج کی مدد سے پلازوں سے 30 افراد کو عمارتوں سے بحفاظت نکال لیا گیا جن میں سے 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے