سماجی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، فوری مردم شماری کرائی جائے: تھنک ٹینک
اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) انتخابی اصلاحات پر کام کرنے والے معروف ادارے نے فوری مردم شماری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا کہ الیکشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے فوج کے ریٹائرڈ جرنیل کو چیف الیکشن کمشنر اور بیوروکریٹس کو ممبر بنایا جائے کیونکہ عدلیہ کے پاس انتظامی تجربہ نہیں ہوتا۔ تھنک ٹینک جناح تھنکرز فورم کے سربراہ، ممتاز قانون دان اور تحریک پاکستان کے کارکن آزاد بن حیدر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کہا کہ 18سال سے مردم شماری نہیں ہورہی جس سے تمام شہریوں کے سماجی حقوق بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔