اچھے اور برے انتہا پسندوں کی تمیز ختم کر دی‘ سٹینڈنگ کمیٹی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ قومی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بارے یں قائم کی گی سٹینڈنگ کمیٹی نے 18 اکتوبر کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا ان فیصلوں کے تحت صوبائی حکومتیں انتہا پسندوں کے خلاف اہم کرداراداکر رہی ہیں سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی داخلہ محکموں آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور فاٹا کی طرف سے انتہا پسندی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سٹیرنگ کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ انتہا پسندی کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے انتہا پسندوں کے خلاف اب تمیز ختم ہو گئی ہے ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ایک جامع فریم ورک پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
مشاہد حسین سید