پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کا حملہ سراج الحق نے سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرا دی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھشت گردوں کی طرف سے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کرکے فائرنگ سے 61سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو شہیدکرنے اور 124سے زائد اہلکاروں کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک التواءسینیٹ میں جمع کرادی ہیں۔ تحریکِ التواءسینیٹ کے قواعد و ضوابط مجریہ2012کے قاعدہ 85کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔تحریک التواءمیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مورخہ 24 اور 25اکتوبر 2016ءکی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ کرتے ہوئے سینٹر کے ہاسٹل پر قبضہ کر لیا اور فائرنگ کرکے 61سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو شہید کر دیا جبکہ 124سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے۔سینیٹر سراج الحق نے تحریک التواءمیں کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ انتہائی سفاک دھشت گردی ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارے ملک کے انتہائی قیمتی زیر تربیت افراد کو شہید کیا گیا ۔انہوں نے تحریک التواءمیں مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ کو ایوان میں زیر بحث لانے کے لیے معمول کی کارروائی روک دی جائے۔
زیر التوائ