اسلام آبادمیں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (اے پی پی)کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی، لاہور،کراچی اور دیگر شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے تمام شہروں میں کوئٹہ میں دہشتگردی کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں،ریلوے سٹیشنز اور ائیرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے صوبے بھر کے حساس اور سرکاری مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی لاہور حیدر اشرف نے شہر کی سکیورٹی کی خصوصی ہدایات کرتے ہوئے پولیس لائن، قربان پولیس لائن، ریلوے سٹیشن، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی پولیس تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
سکےورٹی الرٹ