انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی نے 18اکتوبر کے فیصلوں پر عملدآمد شروع کردیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے بارے میں قائم کی گئی سٹیئرنگ کمیٹی نے 18اکتوبر کے اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ ان فیصلوں کے تحت صوبائی حکومتیں انتہا پسندی کیخلاف اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبائی داخلہ سیکرٹریز آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی طرف سے انتہا پسندی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں سٹیئرنگ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ انتہا پسندی روکنے کیلئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھے اور برے انتہا پسندوں کیخلاف اب مہم تیز ہوگئی ہے۔ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ایک خاص فریم ورک پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔