منیارٹی فورم کے زیر اہتمام شہدائے کوئٹہ کے لئے دعائیہ تقریب
اسلام آباد( وقائع نگار) پاکستان منیارٹی فورم کے چیئرمین چوہدری اشرف فرزند نے کہا ہے کہ دہشتگردانہ کارروائیاں سیکورٹی فورسز کے عز م کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعائیہ تقریب میں کیا۔اس موقعہ پر شہداءکی بلندی درجات کے لئے دعا اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔