پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا انعقاد
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد راولپنڈی کے روٹری کلبوں کے زیراہتمام پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے سکول کے بچوں کی واک کا اہتمام کیا گیا،واک دن 11بجے آئی سی جی سکول روڈ سیکٹر ایف سکس ون سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی،واک کے بعد روٹرانٹرنیشنل کی انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیکل کے میکگورن کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس میں پولیو کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے اپنی تنظیم کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین عزیز میمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔