عمران خان عدالتی فیصلے کا انتظار کریں ،دھرنے کاکوئی جواز نہیں،راجہ سفیر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ فیڈرل کپیٹل اسلام آبادکے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں،عمران خان عدالتی فیصلے کا انتظار کریں ،دھرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،اُن کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں سے ملتا ہے،عمران خان لاشوں کی سیاست کرناچاہتے ہیں، جو لوگ دھرنے کو بنیاد بناکر وفاقی دارلحکومت پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے عزائم کسی صورت پورے نہیں ہونے دیں گے۔