حکومت دھرنوں سے گھبرانے والی نہیں،فرمان علی مغل
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان معاشی بحران سے نکل چکا ہے، مالیاتی اعتبار سے پاکستان کی پوزیشن پہلےسے بہتر ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کروڑوں عوام کے مینڈیٹ لے کر آئی ہے وہ اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی قیادت میں قوم متحد ہے اور ملک ترقی کی شاہراہوں پرگامزن ہے او رعمران خان اس وقت ایسی باتیں کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہیں بھی مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ انتشار کی سیاست دفن ہو چکی ،ایونوں میں تبدیلی صرف اور صرف عوام کے ووٹ سے آئے گی،حکومت دھرنوں سے گھبرانے والی نہیں۔